Tag Archives: pakistan stock exchange

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، انڈیکس 51 ہزار کی سطح عبور کر گیا



کاروباری ہفتے کے پہلے رو زپاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 51 ہزار کی سطح عبور کر گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے جہاں 100 انڈیکس 400 پوائنٹس کے اضافے سے 51 ہزار 132 پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 50 ہزار 731 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔مئی 2017ء کے بعد 100 انڈیکس دوبارہ 51 ہزار تک پہنچا ہے۔

یاد رہے 100 انڈیکس کی تاریخی بلند سطح 52876 ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے منافع میں سالانہ بنیادوں پر16 فیصد اضافہ



کراچی(این این آئی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں فہرستی کمپنیوں کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر16 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمپنیوں کی جانب سے جمع کرائے جانیوالے مالیاتی بیانات کے مطابق مالی سال 2023 میں کمپنیوں کومجموعی طورپر12 کھرب 4 ارب 42کروڑ50 لاکھ روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جومالی سال 2022 کے مقابلہ میں 16 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2022 میں کمپنیوں کو10 کھرب 40 ارب،24 کروڑ،80 لاکھ روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمار کے مطابق بینکوں کے منافع میں مالی سال 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر68 فیصد، آئل ایکسپلوریشن اینڈپروڈکشن 69 فیصد، خوراک 35فیصد، کیمکلز 11 فیصد، ریفائنریز 35 فیصد اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے منافع میں 47 فیصد کی نموریکارڈ کی گئی۔

اس کے برعکس کھاد ساز کمپنیوں کے منافع میں سالانہ بنیادوں پر20 فیصد، سیمینٹ 12 فیصد، آئل مارکیٹنگ کمپنیز 88 فیصد، انجنئیرنگ 29 فیصد، فارما57 فیصد، پاور90 فیصد، آٹوموبائل 94 فیصد، اوردیگرکمپنیوں کے خالص منافع میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصدکی کمی ہوئی۔