مطالبات منظور ہونے کی یقین دہانی پر پنجاب کے اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ مریم نواز شریف سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔ملازمین نے مریم نواز شریف کو مطالبات پیش کیے اور قیادت کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
مریم نواز شریف نے ملازمین کو مطالبات منظور کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی درخواست پر پنجاب کے سرکاری ملازمین اور ٹیچرز نے ہڑتال ختم کر دی ہے۔