Tag Archives: rain

لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ



لاہور ( این این آئی) ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے شروع ہونے والی بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ درجہ حرارت کم ہونے کے باعث سردی میں اضافہ ہوا ۔

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، کینال روڈ، دھرم پورہ، لکشمی چوک، نسبت روڈ کے علاقوں میں بارش ہوئی، کاہنہ، گجومتہ، فیروز پور روڈ، ساندہ، کرشن نگر، بند روڈ، اچھرہ، چونگی امرسدھو، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ میں بھی بادل برسے۔

گلبرگ، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں بھی جل تھل ایک ہوگیا۔شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 رہا بارش کے باعث فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب کے دیگر شہروں اوکاڑہ، ساہیوال، عارف والا، بہاولنگر، نارووال، گوجرہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سانگلہ ہل میں بھی خوب بادل برسے ۔بارش کے باعث مختلف علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 24گھنٹوں کے دوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں 28ملی میٹر، کوئٹہ میں 2، قلات میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ دالبندین میں بھی بادل برسے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیارت، خضدار، لسبیلا، ژوب، بارکھان، آواران اور تربت میں تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سعودی عرب میں20دن بعد بارشوں کا سیزن شروع ہوگا،ماہرین



ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں ماہر موسمیات، سابق پروفیسر اور ویدر ایسوسی ایشن کے نائب صدرڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ 20 دن سعودی عرب کے بعد سعودی عرب میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔

عرب ٹی وی کے مطابق المسند نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکائونٹ کے ذریعے کہا کہ قریات میں کل فجر کے وقت کم سے کم درجہ حرارت صرف 18.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، یعنی آپ ایئر کنڈیشن، پنکھے اور شاید کھڑکی کھولے بغیر سو سکتے ہیں۔

ہم کہہ سکتے ہیں کہ سعودی عرب کے شمالی علاقے چالیس کی دہائی کو اگلے اپریل تک الوداع کہہ چکے ہیں۔

جنوبی پنجاب اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان



اسلام آبا د(آن لائن)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ جنوبی پنجاب اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسیمات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ جبکہ چترال، دیر، وزیرستان، کرم اور کوہستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بھکر، لیہ، ساہیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب اور بلوچیستان کے بیشتر اضلاع موسم خشک اور گرم رہے گا۔ ڑوب،بارکھان اور موسیٰ خیل میں بھی چند مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر ا?لود رہے گا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب



لاہور ( این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ مختلف علاقوں میں پانی لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہو گیا ۔

سروسز ہسپتال لاہور کی ایمرجنسی اور ڈاکٹروں کے کمروں میں بھی بارش کا پانی داخل ہونے سے سارا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ لاہور میں بجلی کی تار ٹوٹ کر بارش کے پانی میں گرنے سے 16 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہو گیا اور لیسکو ریجن میں 100سے زائد فیڈرز سے بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارش کے پیش نظر نگران وزیر اعلی نے چین سے صوبائی اور ضلعی افسران کو ہدایات دیں۔