آزاد کشمیر میں اسلام گڑھ کے قریب ٹریفک حادثے میں سابق سیکرٹری حکومت آزاد کشمیر ڈاکٹر راجہ محمود الحسن جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثے کے باعث ان کی گاڑی الٹ گئی تھی، وہ لاہور میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں شرکت کر کے واپس آرہے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کے 4 سال بعد پاکستان آنے پر مسلم لیگ ن نے لاہور میں مینارِ پاکستان پر جلسے کا انعقاد کیا تھا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔