Tag Archives: sachin tendulkar

سچن ٹنڈولکر اور شعیب اختر ’ایکس‘ پر آمنے سامنے



بھارت کے سابق مایہ ناز کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانے جانے والے سابق پاکستانی سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر آمنے سامنے آ گئے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کے میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر سچن ٹنڈولکر نے شعیب اختر کی ٹوئٹ پر طنزیہ جواب دیا ہے۔

شیعب اختر نے میچ سے ایک روز پہلے ایکس پر ٹوئٹ کی تھی، شعیب اختر نے سچن ٹنڈولکر کی تصویر شیئر کی جس میں ماضی کی یاد دلائی گئی تھی۔

اس تصویر میں شعیب اختر سچن ٹنڈولکر کو آئوٹ کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں۔

شعیب اختر نے اس تصویر کے کیپشن میں قومی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اگر کچھ ایسا کرنا ہے تو پھر ٹھنڈ رکھنا۔

گزشتہ روز جب پاکستانی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تو سچن ٹنڈولکر نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میرے دوست آپ کی ٹیم نے نصیحت پر عمل کیا اور سب کچھ ٹھنڈا ہی رکھا گیا۔

جواب میں شعیب اختر نے پھر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے دوست ہمارا دوستانہ مذاق کبھی نہیں بدلے گا۔

میری سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بھارت، آسٹریلیا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ہیں، سچن ٹنڈولکر



نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے حوالے سے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق بتا تے ہوئے کہا ہے کہ میری سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بھارت، آسٹریلیا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے ، گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ سے قبل سچن ٹنڈولکر ٹورنامنٹ کی ٹرافی لیکر گرائونڈ میں داخل ہوئے اور ٹورنامنٹ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔

ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی چار ٹاپ ٹیموں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ میری سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بھارت، آسٹریلیا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ہیں۔

ٹنڈولکر نے کہاکہ بھارتی ٹیم یقینی طور پر ٹاپ فور میں جگہ بناتی ہے کیونکہ بھارتی ٹیم بہت اچھی متوازن ٹیم ہے۔لٹل ماسٹر نے کہاکہ بھارت کی طرح آسٹریلیا کا توازن بھی اچھا ہے اور میری تیسری ٹیم انگلینڈ ہے کیونکہ انگلش ٹیم بھی ایک مضبوط ٹیم ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم تجربے اور کچھ نئے چہروں کا امتزاج ہے۔سابق بھاتی کپتان نے کہاکہ میری چوتھی ٹیم نیوزی لینڈ ہے جس نے پچھلے دو ورلڈکپ کا فائنل کھیلا ہے، نیوزی لینڈ کا ٹریک ریکارڈ بہت اچھا ہے اور کیویز ورلڈ چیمپئین شپ میں اچھا کھیلتے ہیں، میں تو انہیں سیمی فائنل میں پہنچتا ہوا دیکھتا ہوں۔