Tag Archives: saudia arab

سعودیہ نے پھرغزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی مسترد کردی



ریاض(این این آئی )سعودی عرب غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی کے مطالبے کو دو ٹوک الفاظ میں مسترد کرنے اور شہریوں کو کسی بھی شکل میں نشانہ بنانے کی مذمت کا اعادہ کیاہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو جاری ایک بیان میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہاکہ انسانی المیے کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے غزہ اور گرد ونواح میں فوری جنگ بندی، غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے، خوراک اور ادویہ جیسی فوری انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کام کرنے۔

شہریوں کے خلاف تشدد اور ہر قسم کی فوجی کشیدگی کو روکنے کے حوالے سے تیزی سے اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے،بیان کے مطابق انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینے کے لیے غزہ میں جنگ بندی کا نفاذ ضروری ہے۔

سعودی عرب ایسی فلسطینی ریاست کا خواہاں ہے جس کا دارلحکومت القدس ہو،سعودی عرب



مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطینی صدر محمود عباس نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے سعودی عرب کے غیر معمولی سفیر نایف بن بندر السدیری سے رام اللہ میں ان کی اسناد تقرر وصول کیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق السدیری فلسطین میں غیر مقیم سعودی سفارتی نمائندے ہونے کے ساتھ ساتھ القدس الشریف میں مملکت کے قونصل جنرل کے فرائض بھی انجام دیں گے۔

اسناد تقرر پیش کرنے کے موقع پر سعودی سفیر کے ہمراہ رام اللہ آنے والا وفد بھی موجود تھا۔نایف بن بندر السدیری کو رواں برس اگست میں فلسطینی علاقوں کے لئے غیر مقیم سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ اس تقرری کے بعد فلسطینی سفیر کی قیادت میں سعودی وفد تیس برس بعد مقبوضہ مغربی کنارے کے دورے پر آیا۔ اوسلو معاہدے کے بعد کسی بھی سعودی وفد کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا یہ پہلا دورہ ہے۔

صدر محمود عباس نے خادم الحرمین الشریفین کے سفیر السدیری کا اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر رام اللہ میں استقبال کیا۔ سعودی سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے مملکت کے وفد کی آمد کو انتہائی اہم قرار دیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں سعودی سفیر اور القدس کے لیے قونصل جنرل نایف السدیری نے کہا کہ مملکت ایک ایسی فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کوشاں ہے جس کا صدر مقام مشرقی بیت المقدس ہو گا۔

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کی معیت میں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک فلسطینی تنازعہ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ وہ اس تنازعے کا حل بین الاقوامی قراردادوں کی روشنی میں چاہتا ہے۔

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے فلسطین کے ساتھ تعلقات تاریخ کے اہم مرحلے سے گذر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا فلسطینی سفیر کا مقبوضہ غرب اردن میں استقبال دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے۔مشیر فلسطینی وزارت خارجہ احمد الدیک نے کہا کہ فلسطین اور سعودی عرب کے درمیان رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ کبھی منقطع نہیں ہوا۔ ہمیں مشرق وسطی میں امن عمل کی کامیابی میں سعودی کردار پر بھرپور اعتماد ہے۔

سعودی عرب کی معیشت ٹریلین ڈالر کلب میں شامل



ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی)پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر کی حد سے تجاوز کر گئی ہے جس سے مملکت کی معیشت نے ٹریلین ڈالر کلب میں شمولیت کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

یاد رہے مملکت نے 2025 سے بہت پہلے ہی یہ قومی ہدف حاصل کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان اعداد وشمار کا انکشاف مملکت کے 93 ویں قومی دن کے موقع پر سعودی چیمبرز کی فیڈریشن کی ایک رپورٹ میں کیا گیا۔

سعودی چیمبرز کی رپورٹ میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ مملکت نے – جی 20 کے رکن ممالک میں سب سے زیادہ – 8.7 فیصد کی شرحِ نمو حاصل کی تھی جسے بنیادی طور پر مملکت کی پیداواری صلاحیتوں سے مہمیز ملی۔

ترقی کی عکاسی سعودی معیشت کی خود کفالت کی شرح میں 81.2 فیصد اور ملک کی سرمایہ کاری شرح (آٹ پٹ کی سرمایہ کاری کی فیصد) میں 27.3 فیصد تک اضافے سے ہوتی ہے۔رپورٹ میں اشارہ دیا گیا ہے کہ سعودی نجی شعبہ – جامع ترقیاتی عمل میں اور بلند پایہ وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں ایک مثر شراکت دار کی حیثیت کی بدولت – اپنے مضبوط کردار اور کارکردگی کو جاری رکھے گا۔