Tag Archives: strom

بحیرۂ عرب میں موجود ڈپریشن طوفان ’’تیج‘‘ میں تبدیل ہوگیا



بحیرۂ عرب کے جنوب مغرب میں موجود ڈپریشن ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری طوفان ’تیج‘ میں تبدیل ہو گیا ہے۔

سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق ہوا کا کم دباؤ کراچی کے جنوب مغرب سے 1850 کلو میٹر جبکہ گوادر کے جنوب سے 1720 کلو میٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سمندری طوفان ’تیج‘ عمان کے شہر سلالہ کے جنوب مشرق سے 960 کلو میٹر دور ہے۔

سمندری طوفان ’تیج‘ شام تک شدت اختیار کر سکتا ہے، جس کے بعد شدید سمندری طوفان بننے کا امکان ہے۔

امریکا، سمندری طوفان اوفیلیا شمالی کیرولینا سے ٹکرا گیا



کیرولینا(این این آئی)سمندری طوفان اوفیلیا امریکی ریاست شمالی کیرولینا سے ٹکرا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں 113 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور ہوائیں چلیںجبکہ موسلادھار بارشیں بھی ہوئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق مشرقی کاونٹیز میں ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔شمالی کیرولینا اور ورجینیا کے کچھ حصوں میں 20 سینٹی میٹر تک بارش متوقع ہے۔