Tag Archives: theft

بجلی چوری کیخلاف مہم، 26 ارب جرمانہ وصول، 53 ملازمین معطل، 10ہزار سے زائد افراد گرفتار



بجلی چوری کیخلاف مہم کے دوران آپریشن میں 26 بلین سے زائد جرمانہ وصول جبکہ 53 ملازمین معطل اور 10 ہزار سے زائد افراد گرفتارکئے گئے ہیں۔

ماہ اکتوبر کے اعداد وشمار کے مطابق لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 4497ملین وصول اور 4026 مجرمان گرفتار کیے۔

گیپکو نے251 ملین پاکستانی روپے وصول اور 1001 مجرمان گرفتار کیے۔فیسکو نے آپریشن کے دوران 377 ملین روپے وصولی کا تخمینہ لگایا اور 1258 افراد گرفتار کیے۔

آئیسکو نے کریک ڈاؤن کے دوران 139 افراد کو گرفتار کیا جبکہ 220 ملین روپے وصول کیے۔میپکو نے بجلی چوروں سے 981 ملین جبکہ پیسکو نے 3747 ملین روپے جرمانہ وصول کیا۔ ہیسکو نے 3083 ملین، سیپکو نے 2007 ملین اور قیسکو نے 593 ملین روپے جرمانہ وصول کیا۔

کراچی میں پی پی کی سابق ایم پی اے کے بنگلے کا گھریلو ملازمہ صفایا کر گئی



کراچی(این این آئی) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 6 اور درخشاں تھانے کی حدود میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید کے بنگلے سے گھریلو ملازمہ اپنی بہن کے ہمراہ بنگلے کا صفایا کر کے فرار ہوگئی۔

سابقہ ایم پی اے نے دعویٰ کیا کہ گھریلو ملازمہ بنگلے سے طلائی زیورات اور نقدی لے کر گئی جن کی مالیت 90 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے جبکہ پانچ لاکھ روپے کیش بھی اسی میں شامل ہے۔

درخشاں پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ نوید خان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ زمیندار ہیں اور گزشتہ ماہ 20 ستمبر کو اپنے پرانے ملازم علی کے کہنے پر ایک فاطمہ نامی خاتون کو بطور ملازمہ گھر میں رکھا جو اپنے ساتھ بہن اور والدہ کو بھی ہاتھ بٹانے کیلیے لاتی تھی۔

مدعی مقدمہ کے مطابق فاطمہ گھر میں صفائی ستھرائی کا کام کرتی تھی، وہ بہن کے ساتھ چھ اکتوبر کو حسب معمول صبح 10 بج کر چالیس منٹ پر گھر میں داخل ہوئی اور تقریبا سوا تین بجے دونوں روانہ ہوگئیں۔

دوسرے روز 7 اکتوبر کو اہلیہ نے فون پر واردات کے حوالے سے بتایا۔انہوں نے بتایا کہ جب گھر میں فاطمہ کے کام پر آنے کا معلوم کیا تو وہ نہیں آئی تھی اور اس کا موبائل بھی بند تھا، جس پر اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

پولیس نے نوید خان کی مدعیت میں گھریلو ملازمہ اور بہن کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس انویسٹی گیشن پولیس کے حولاے کردیا ہے تاہم پولیس فوری طور پر ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔

لیسکو میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ،مزید490 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے



لاہور( این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف 20روز بھی آپریشن جاری رہا،تمام سرکل میں 490 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جنہیں منقطع کر دیا گیا ۔

بجلی چوروں کے خلاف دی جانے والی درخواستوں میں سے238پرایف آئی آرز رجسٹرڈ کر لی گئی جبکہ 37ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ۔

لیسکو ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 2زرعی،کمرشل28 اور460ڈومیسٹک کنکشنز تھے۔ کنکشنز منقطع کرکے ان کو 8لاکھ 73ہزار699یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 4کروڑ10لاکھ49ہزار790روپے بنتی ہے ۔

ترجمان کے مطابق شیخوپوریاں بازار میں گھریلو صارف کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا،فیروز پور روڈ اچھرہ میں گھریلو صارف کو500000 روپے ،باغ منشی لدھا کے علاقے میں گھریلو صارف کو 350000 روپے ، راوی روڈ کے علاقے میں گھریلو صارف کو 300000 روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 6840ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ کل595ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک 1کروڑ85لاکھ16ہزار296یونٹس چارج کئے گئے جن کی رقم 82کروڑ 52لا کھ72ہزار 796روپے بنتی ہے۔