وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعظم نے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفی منظور کرلیا ہے۔
استعفی 31 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا ،اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،نگران وزیراعظم نے ایک ماہ نوٹس کا دورانیہ بھی ختم کر دیا ہے۔