Tag Archives: utility store

یوٹیلٹی سٹورز کے اکاؤنٹس بحال، ملازمین کو تنخواہیں جاری کردی گئیں



فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یوٹیلٹی اسٹورز کے منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے کمرشل بینکوں کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کیلیے خط لکھ دیا ہے، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے25 اکتوبر 2023کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام نے بتایا ہے کہ اب تنخواہیں بھی جاری ہوگئی ہیں۔

یاد رہے ایف بی آرنے یوٹیلٹی اسٹور کے ذمہ واجب الادا 8 ارب روپے کے ٹیکس واجبات کی ریکوری کیلیے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے ۔