Tag Archives: zaka ashraf

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کل انڈیا جائیں گے، چودہ اکتوبر کو پاک بھارت میچ دیکھیں گے



لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرفکل  انڈیا روانہ ہونگے جہاں وہ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان اور انڈیا کا میچ دیکھیں گے۔

ذکا اشرف نے اس بات کا فیصلہ اس بات کی تصدیق کے بعد کیا ہے کہ پاکستانی میڈیا کو آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے موقع پر ویزوں کے لیے اپنے پاسپورٹ جمع کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ انہوں نے انڈیا جانا موخر کر دیا تھا لیکن اب وہ اس بات کی تصدیق کے بعد جارہے ہیں کہ پاکستانی صحافیوں کو میگا ایونٹ کی کوریج کے لیے ویزا حاصل کرنے کے لیے اپنے پاسپورٹ جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔

انہیں خوشی ہے کہ دفتر خارجہ کے ساتھ ان کی بات چیت نے ویزے میں تاخیر کے حوالے سے مثبت پیش رفت حاصل کرنے میں مدد کی ہے ۔

ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے بہت خوش ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں اب تک عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور دونوں میچ جیت لیے ہیں۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور پوری قوم ان کھلاڑیوں کے ساتھ ہے۔

ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ان کے جانے کا مقصد پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور انڈیا کے خلاف اہم میچ سے قبل ٹیم کے لیے ان کا پیغام یہی ہے کہ وہ بے خوف ہو کر کھیلیں جیسا کہ وہ پورے ایونٹ میں کھیلتے رہے ہیں۔

جناح گاندھی ٹرافی؛ ذکا اشرف کی بھارتی بورڈ کو دوطرفہ سیریز کی پیشکش



 لااہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو جناح گاندھی ٹرافی کے تحت دوطرفہ سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف نے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کو بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کی طرز پر جناحـ گاندھی ٹرافی کا انعقاد کرنے کا مشورہ دیا۔

دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے سال 2012ـ13 کے بعد سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کئی کوششیں کی گئیں تاہم کوئی مثبت نتیجہ نہ نکلا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی یا اے سی سی کے ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتے ہیں۔ 2019 کے بعد پاک بھارت ٹیموں کے درمیان کوئی ون ڈے مقابلہ نہیں کھیلا گیا ہے، بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 4 سال بعد ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

ورلڈکپ کی پرفارمنس کو دیکھ کر مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے کرینگے ،ذکاء اشرف



اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا ء اشرف نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کی پرفارمنس کو دیکھ کر مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے کریں گے جب کہ بغیرپرفارمنس سینٹرل کنٹریکٹ 3 سال تک نہیں چلے گا۔

ایک انٹرویومیں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں بھارت کیسے جاسکتا ہوں ؟ ہمارے شائقین کرکٹ اور صحافی بھارتی ویزے کا انتظار کر رہے ہیں۔

ذکا اشرف نے کہا کہ امید ہے بھارتی سرزمین پر بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس کاریویو کیا، ٹیم میں تبدیلی نہیں کی کیونکہ کپتان بابر اعظم نہیں چاہتے تھے۔

ذکا ء اشرف نے ورلڈکپ کے حوالے سے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ٹیم اچھی پرفارمنس دے، بس اتنا چاہتا ہوں اسی بات کو مد نظر رکھ کرکپتان بابر اعظم کی ہر بات مانی، انہیں مکمل اعتماد دیا، اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور یہی وقت کا تقاضا تھا۔

چیئرمین پی سی بی نیکہا کہ ورلڈکپ کی پرفارمنس کو دیکھ کر مستقبل میں مشکل اور بڑے فیصلے کریں گے جب کہ بغیرپرفارمنس سینٹرل کنٹریکٹ 3 سال تک نہیں چلے گا۔

ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ملک میں ہوگی، یا باہر، صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گے، کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کیساتھ2 لیگز کی اجازت ہوگی، کھلاڑیوں کو این او سی دینے کا فیصلہ انضمام الحق نہیں چیئرمین کرے گا، بنا پرفارمنس انضمام الحق کا بیٹا قائداعظم اسکواڈ میں کیسے آیا، یہ چیف سلیکٹر سے پوچھوں گا۔