ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات نے سمندر کے راستے پاکستان سے ٹھنڈا تازہ گوشت درآمد کرنے پر پابندی عاید کرنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان سے گوشت کے ایک معروف درآمد کنندہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ایک نامعلوم کمپنی نے گوشت کی غیر معیاری مصنوعات برآمد کی تھیں جس کی وجہ سے امارات نے یہ پابندی عاید کی ہے۔
پاکستان متحدہ عرب امارات کو سالانہ قریبا14 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا گوشت برآمد کرتا ہے۔
۔یواے ای کی وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے ایک نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 10 اکتوبر 2023 سے پاکستان سے متحدہ عرب امارات کو سمندر کے راستے تازہ ٹھنڈا گوشت درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔