دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قدیروف زندہ اور خیریت سے ہیں، چیچن لیڈر کے سوشل میڈیا چینل کی وضاحت



گروزنی (این این آئی )چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف کے آفیشل سوشل میڈیا چینل نے ایک ویڈیو کلپ دکھایا جس میں قدیروف دکھائی دے رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ان رپورٹس کی تردید کردی جن میں قدیروف کی صحت کی بگڑتی ہوئی نشاندہی کی گئی تھی۔

قدیروف روسی صدر پوتین کے قریبی اتحادی ہیں۔ کریملن سے اس ہفتے ان اطلاعات کے بارے میں پوچھا گیا کہ 46 سالہ قدیروف کا ماسکو کے ایک ہسپتال میں علاج ہو رہا ہے تو ترجمان نے کہا تھا کہ انھیں اس معاملے کی کوئی اطلاع نہیں ۔

اب ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر قدیروف کے چینل کی طرف سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ وہ ایک شخص کے بستر کے کنارے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

اس شخصیت کو پیارے انکل عبدالحمیدووچ قدیروف کہا جاتا ہے۔ قدیروف ان کے ہاتھ اور سر کو چوم رہے ہیں۔ایک پوسٹ کے بارے میں کہا گیا کہ قدیروف نے خود لکھا ہے کہ اللہ کا شکر ہے، میں زندہ اور صحت مند ہوں۔

میں بالکل نہیں سمجھتا کہ بیمار ہونے کے باوجود بھی ہنگامہ کیوں ہوتا ہے۔ چیچنیا کے صدر کے ترجمان نے ہفتے کے شروع میں ان کی بیماری کی اطلاعات پر تبصرہ کرنے کے لیے بار بار کی جانے والی کالوں کا جواب نہیں دیا تھا۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved