نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مستونگ اور ہنگو میں تازہ حملوں نے دہشت گردی کے زخم تازہ کردیئے ہیں۔
جمعہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرجاری اپنے بیان میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاکہناتھا کہ مستونگ اور ہنگو میں آج کے دہشتگرد حملوں نے ملک کے دیگر علاقوں میں ہونے والے واقعات کے زخم تازہ کر دیئے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد شفاء یابی کے لئے دعا گو ہوں۔
مستونگ اور ہنگو میں آج کے دہشتگرد حملوں نے ملک کے دیگر علاقوں میں ہونے والے واقعات کے زخم تازہ کر دئے ہیں۔ شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد شفاء یابی کے لئے دعا گو ہوں۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی!
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) September 29, 2023
وزیراعظم نے اس عزم کااظہار کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی!