لندن(این این آئی) مسلم لیگ (ن) اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سے ٹکرائوکی پالیسی سے پیچھے ہٹ گئی ۔
مسلم لیگ ن کے لندن میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی قیادت نے سیاسی بیانیہ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں ۔ لندن اجلاس سے باخبر لیگی حلقوں کے مطابق اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ گریز کی پالیسی اختیار کرنے اورپاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم شہبازشریف، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور مریم نواز بھی لندن اجلاس میں موجود تھیں جس میں پارٹی بیانیے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق میٹنگزمیں اتفاق کیاگیاکہ پارٹی مستقبل میں معاشی ایجنڈے پر فوکس کرے گی اور انتقامی سیاست سے گریز کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حالات کو انتقامی سیاست کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی قیادت نے مستقبل میں مفاہمت بڑھانے کا فیصلہ کیاہے ۔