اسلام آباد (این این آئی)توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ایک بار پھر ڈی لسٹ کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں کل فرد جرم عائد کرنا تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت گیارہ اکتوبر کو ہو گی۔
اسلام آباد (این این آئی)توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ایک بار پھر ڈی لسٹ کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں کل فرد جرم عائد کرنا تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت گیارہ اکتوبر کو ہو گی۔
نئی دہلی(این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر کپل دیو کے اغوا سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر گوتم گمبھیر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس سے صارفین اور کرکٹ سے پیار کرنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ویڈیو میں ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جس کے ہاتھ اپنی پیٹھ کے پیچھے بندھے ہوئے ہیں اور اسے دو نامعلوم افراد زبردستی اپنے ساتھ لے کر جارہے ہیں۔
زیر بحث شخص سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان کپل دیو سے غیر معمولی مشابہت رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا ہے، جس سے متعلق یہ شبہہ کیا جارہا ہے کہ کیا یہ ایک حقیقی اغوا ہے، یا یہ ایک اشتہاری اسٹنٹ؟
اس ویڈیو کے کیپشن میں گوتم گمبھیر نے لکھا ہے کہ کیا کسی اور کو بھی یہ کلپ موصول ہوا ہے؟ امید ہے یہ اصلی میں ایسا نہیں ہوا ہو اور کپل دیو بھائی بالکل خیریت سے ہوں۔صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، اکثر کا کہنا ہے کہ یہ ایڈور ٹائزنگ اسٹنٹ ہے۔
اوٹاوہ (این این آئی)کینیڈا نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل پر کینیڈا اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی شدید سفارتی کشیدگی کے دوران بھارت میں اپنے شہریوں کیلئے تازہ سفری ہدایات جاری کی ہے اور انہیں بھارت میں مزید محتاط رہنے کا کہا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ ہدایات بھارت میں احتجاجی مظاہروں اور سوشل میڈیا پر کینیڈا مخالف منفی جذبات کے پیش نظر جاری کی گئی ہے۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی طر ف سے 18جون کو برٹش کولمبیا میں اپنے ملک کی سرزمین پر خالصتان لیڈر ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے الزامات کے بعد بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔
گلوبل نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھارت نے بھی کینیڈا میں مقیم اپنے شہریوں اور طلباء کیلئے اسی طرح کی سفری ہدایات جاری کی تھی اور گزشتہ ہفتے کے آخر میں کینیڈاکے شہریوں کیلئے ویزا سروسز معطل کردی تھی ۔
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا اسٹیٹس تبدیل ہو چکا۔
سزا معطلی ہونے کے بعد وہ انڈر ٹرائل قیدی ہیں جو اڈیالہ جیل رکھے جاتے ہیں۔ پھر چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل کیوں رکھا گیا ہے؟ انہیں اڈیالہ جیل شفٹ کیا جائے۔ سابق وزیراعظم کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا کر سہولیات سے محروم نہیں رکھنا چاہئے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سہولیات اور ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے سنٹرل جیل اڈیالہ منتقلی کی درخواست پر سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں انڈر ٹرائل قیدی ہیں۔ اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل ہوتے ہیں پھر پٹیشنر کو اٹک جیل کیوں رکھا گیا ہے؟
چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا اسٹیٹس تبدیل ہو چکا۔توشہ خانہ کیس میں انہیں اٹک جیل رکھا گیا تھا وہ سزا معطل ہو چکی ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا جب سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ہوئی تو عدالتی آرڈر اٹک جیل کا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کیونکہ وہ اس وقت اٹک جیل میں تھے اسی لئے جج نے آرڈر کیا۔کل کو آپ رحیم یار خان ٹرانسفر کر دیتے ہیں تو وہاں سے ٹرائل کریں گے؟چیف جسٹس نے کہا قانون کے مطابق اسلام آباد کے انڈر ٹرائل قیدی کو اڈیالہ جیل ہونا چاہئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل شفٹ کریں۔ شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی سپورٹس مین ہیں انہیں ایکسرسائز مشین فراہم کرنے اور اٹک جیل سے اڈیالہ منتقل کرنے کا تحریری آرڈر بھی جاری کیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کوشش ہو گی اڈیالہ جیل منتقلی کا آج ہی تحریری حکمنامہ جاری کردیں۔
منامہ(این این آئی)بحران میں مقیم غیر ملکی شہری کو 500 ریال مالیت کے جعلی سعودی ریال کو چلانے کی کوشش میں حراست میں لے لیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جعلی کرنسی چلانے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی اور اسے بحرین سے مستقل ملک بدری کا حکم دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ملزم پر الزام تھا کہ وہ 2023 میں جعلی کرنسی بحرین لایا اور اس کرنسی کو دو کمرشل اسٹورز میں لین دین کے لیے استعمال کیا۔
ایک سپر مارکیٹ میں موجود ملازم نے مشتبہ شخص کی جانب سے 500 ریال ادا کر کے 3.5 بحرینی دینار مالیت کے چاول کی خریداری کی اطلاع دی۔سپر اسٹور کے ملازم نے ملزم سے دریافت کیا گیا کہ کرنسی جعلی ہے تو ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی۔
اطلاعات کے مطابق مشتبہ شخص دوسرے اسٹور پر گیا اور 500 ریال ادا کر کے 6 بحرینی دینار مالیت کا سامان جعلی کرنسی سے خرید لیا، لیکن سیلز پرسن نے اس کی صداقت کی تصدیق کیے بغیر اسے 44 دینار واپس کر دئیے۔
اس کے بعد مشتبہ شخص واپس آیا اور 6 دینار مالیت کے سامان کی ایک اور خریداری کی، جس پر اسٹور مالک کو شک ہوا۔سیلز پرسن نے مشتبہ شخص کو انتظار کرنے کو کہا، لیکن مشتبہ شخص پر شک اس وقت بڑھ گیا جب اس نے فرار ہونے کی کوشش کی، تب موقع پر موجود افراد نے ملزم کوپکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
لندن(این این آئی)برطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 5 افراد پر فردِ جرم عائد کی جائے گی، ملزمان منگل کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 5 بلغاریائی شہریوں اورلن روسیو، بیزیر دزامبازوو، کیٹرین ایوانوا، ایوان اسٹویانوو اور وانیا گیبیرووا پر اگست 2020 سے فروری 2023 کے درمیان معلومات اکٹھی کرنے کی سازش کا الزام ہے، یہ الزامات میٹرو پولیٹن پولیس کی تحقیقات کے بعد سامنے آئے ہیں۔
برطانوی میڈیا نے بتایا کہ ملزمان پر الزام ہے کہ وہ روسی سیکیورٹی سروسز کے لیے ایک آپریشنل جاسوسی سیل میں کام کرتے تھے۔برطانوی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان پر برطانیہ اور یورپ میں سرگرم کارروائیوں میں کام کرنے، روسی ریاست کے لیے معلومات جمع کرنے اور منتقل کرنے کا الزام ہے۔
برطانوی میڈیا نے یہ بھی بتایا تھا کہ 45 سالہ مسٹر روسیف پر الزام ہے کہ وہ برطانیہ سے آپریشن چلاتے تھے، یہ لوگوں سے رابطے کے طور پر کام کرتے تھے جنہیں انٹیلی جنس معلومات حاصل تھیں۔
واشنگٹن(این این آئی)بائیڈن انتظامیہ اس ہفتے اسرائیل کو ایک خصوصی کلب میں داخل کرنے کے لیے تیار ہے جس کے تحت فلسطینی امریکیوں کے ساتھ اسرائیلی حکومت کے سلوک کے بارے میں خدشات کے باوجود اسرائیلیوں کو ویزا کے بغیر امریکہ جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔
غیرملکی کبررساں ادارے کیی مطابق امریکی حکام کا کہنا تھاکہ اسرائیل کے ویزا ویور پروگرام میں داخلے کا اعلان ہفتے کے آخر میں کیا جا سکتا۔ ہفتے کے روز وفاقی بجٹ سال کے اختتام سے عین قبل یہ اعلان کیا جائے گا اور یہ اگلے سال سے لاگو ہوگا۔ہوم لینڈ سکیورٹی کا محکمہ اس پروگرام کا انتظام کرتا ہے۔
اس وقت اس پروگرام کے تحت 40 کے قریب زیادہ تر یورپی اور ایشیائی ملکوں کے شہریوں کو بغیر ویزے3 ماہ کے لیے امریکہ جانے کی اجازت ہے۔سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلینکن کی جانب سے اسرائیل میں داخل ہونے کی سفارش موصول ہونے کے فورا بعد اس معاملے سے واقف پانچ عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اتوار کو بات کی اور کہا کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکرٹری الیجینڈرو میئرکاس جمعرات کو یہ اعلان کرنے والے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
توقع ہے کہ بلینکن کی سفارش منگل کے بعد تک پہنچ جائے گی اور حتمی اعلان صدر جو بائیڈن کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے ٹھیک آٹھ دن بعد آئے گا۔
رہنماں نے اس میٹنگ میں صحافیوں کے سامنے اپنے مختصر ریمارکس میں اس مسئلے کو نہیں اٹھایا لیکن یہ مہینوں سے گفت و شنید اور بحث کا موضوع رہا ہے۔سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ویزا چھوٹ کے پروگرام کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ وائٹ ہاس نے سوالات ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو بھیجے جس نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
اسرائیل کا داخلہ یکے بعد دیگرے اسرائیلی رہنماں کے لیے ایک ترجیح رہا ہے اور اب اس پروگرام میں اسرائیل کی شمولیت نیتن یاہو کے لیے ایک بڑی کامیابی ہو گی۔نیتن یاھو نے ایران، فلسطینی تنازع اور حال ہی میں اسرائیل کے عدالتی نظام سے متعلق ترمیم کے حوالے سے جو بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ اکثر جھگڑا کیا ہے۔
قاہرہ(این این آئی )مصری وزیر تعلیم نے 2016 میں ایک وزارتی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں طلبہ کے لیے جسمانی اور نفسیاتی سزا کے استعمال کی ممانعت کردی گئی اور سکولوں میں سماجی کارکن کے کردار کو فعال کرنے پر زور دیا گیا تھا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سال تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے جاری ہونے والی متواتر لیٹر میں وزیر نے سکولوں کے اندر ہر قسم کے تشدد، جسمانی سزا اور غنڈہ گردی کی روک تھام اور سکول کے نظم و ضبط کے ضوابط کو نافذ کرنے پر زور دیا۔
اس حوالے سے اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑ گیا جب گزشتہ دنوں ایوان نمائندگان میں ایک تجویز پیش کی گئی جس میں طلبہ کو مار پیٹ کی واپسی پر زور دیا گیا تھا۔ تجویز دی گئی کہ استاذ کے وقار کو بحال کرنے، ڈسپلن پیدا کرنے کے لیے سزا کے وسیع تر اختیارات فراہم کئے جائیں۔
ٹیچر کو ڈنڈا رکھنے کی اجازت بھی دی جائے۔مصری خاتون رکن پارلیمنٹ آمال عبد الحمید نے اپنی اس تجویز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں مصری معاشرے میں دیکھا گیا ہے کہ سکولوں میں نظم و ضبط کے فقدان کے نتیجے میں بچوں اور طالب علموں میں طرز عمل اور سماجی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔
آمال نے مار پیٹ کی اجازت دینے کی اپنی تجویز کو ڈسپلن نافذ کرنے کی ایک شکل کے طور پر درست قرار دیا اور کہا کہ اس سے سکول کے طللبہ کو دوبارہ تعلیم دینے اور ان کے رویے کو درست کرنے کی صلاحیت کو بحال کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا نظم و ضبط اور اصلاح کے لیے چھڑی کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اساتذہ کا احترام کیا جانا چاہیے اور ان کے ساتھ وقار کے ساتھ برتا کیا جائے۔۔
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سے مصر جانے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کردی گئی، مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا گیا۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے اپنی ویب سائٹ پر مسافروں کے لیے ہدایت جاری کردی ہے۔
سی اے اے کے مطابق پاکستان سے مصر جانے والے مسافر پولیو ویکسینیشن کا بین الاقوامی سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں۔
سی اے اے کے مطابق پولیو ویکسین، او پی وی یا آئی پی وی دونوں قابل قبول ہیں۔واضح رہے کہ مصر نے پاکستان سمیت افغانستان، ملاوی، موزمبیق اور کانگو سے آنے والے مسافروں کے لیے پولیو قطرے لازمی قرار دیے ہیں۔
راولپنڈی (این این آئی)سابق رکنِ قومی اسمبلی اور شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کو بازیاب کرائیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے بارے میں کوئی ادارہ معلومات فراہم نہیں کر رہا، پولیس سمیت ہر ادارے کا دروازہ کھٹکھٹایا کوئی کچھ نہیں بتا رہا۔
شیخ راشد شفیق نے کہا کہ ہم نے شیخ رشید کے بارے میں پاکستان اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط لکھے ہیں۔
واضح رہے کہ 17 ستمبر کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ شیخ رشید کو ہاسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔
اسلام آباد (آن لائن) مہنگے پیٹرول سے پریشان لوگوں نے بچت کے لیے موٹر سائیکلوں میں ایل پی جی کٹ لگوانا شروع کر دی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سے بہت اچھی ایوریج مل رہی ہے، ایک لیٹر پیٹرول سے 40/45 کلو میٹر کا سفر کرنے والی موٹر سائیکل ایک کلو ایل پی جی سے 100 کلو میٹر تک چل جاتی ہے۔
خیرپور میں ایل پی جی کی مانگ میں اضافہ ہوتے ہی کٹ کی قیمت بھی بڑھ گئی، 4500 میں لگنے والی ایل پی جی کٹ کی قیمت بڑھ کر 6 ہزار روپے ہو گئی۔ ایل پی جی پر موٹر سائیکل چلانا انتہائی خطرناک ہے۔