عمران خان نے صدرعارف علوی پرعدم اعتمادکردیا،شیرافضل کاانکشاف



پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل شیرافضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کوصدرعارف علوی کے اقدامات پرافسوس ہے ۔

شیرافضل مروت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران کئی اہم معاملات پرتفصیلی بات چیت ہوئی ۔ شیرافضل مروت کے مطابق عمران خان نے  صدر عارف علوی کے اپنی آئینی ذمہ داری سے بچنے کے عمل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان عارف علوی سے سخت ناراض ہیں کہ انہوں نے90 دن میں الیکشن کی تاریخ دینے کی بجائے اپنا یہ آئینی اختیارالیکشن کمیشن کو کیوں تفویض کیا۔

شیرافضل مروت کے مطابق عمران خان  کے خیال میں فروری میں بھی انتخابات نہیں ہوں گے،عمران خان کے مطابق عبوری حکومت کسی اورایجنڈے پرکام کررہی ہے ۔

شیرافضل مروت کامزیدکہناتھا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں اٹک جیل جیسی سہولیات میسرنہیں، اڈیالہ جیل میں ورزش کی سہولت میسر نہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنما عبادفاروق کے بیٹے کے انتقال اور خواتین کارکنوں کی قید پرعمران خان سخت رنجیدہ تھے۔

مسلسل اضافے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی



اسلام آباد:  حکومت نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

 آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  کی جانب  جاری نوٹیفکیشن کے مطابق   پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے ۔ ہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے مقررکی گئی ہے۔

عمران خان اور شاہ محمود سائفر کیس میں قصور وار قرار، اسد عمر کو کلین چٹ :چالان عدالت میں جمع



وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں چالان جمع کرا دیا ہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے چالان میں استدعا کی ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود کو ٹرائل کر کے سزا دی جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خصوصی عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں اسد عمر کا نام شامل نہیں۔

چالان کے مطابق سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا بیان ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے اور یہ چالان کے ساتھ منسلک ہے۔

چالان میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان نے سائفر کو اپنے پاس رکھ کر قانون کی خلاف ورزی کی۔

جمع کرائے گئے چالان کے مطابق عمران خان کے پاس سائفر کی کاپی پہنچی لیکن انہوں نے واپس نہیں کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 27 مارچ کو کی گئی تقریر کا ٹرانسکرپٹ بھی چالان کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ اور اس کے ساتھ 28 گواہوں کے 161 کے بیانات بھی موجود ہیں۔

مستونگ حملہ: ٹھوس اطلاعات موجود تھیں : جلوس انتظامیہ کی ضد نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دی ، ابتدائی تحقیقات



بلوچستان کے علاقے مستونگ  میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش حملے کے حوالے سے  انکشاف ہوا ہے کہ ملک کے قانون نافذ کرنے  والے اداروں اور خاص طور پر خفیہ اداروں نے رپورٹ دی تھی کہ  صوبے بھر میں عید میلاد انبی کے موقع پر کوئی بڑا عوامی اجتماع نہ کیا جائے کیونکہ ا یسے اجتماع کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

انتہائی ذمہ دار ذرتائع نے ” ادراک نیوز” کو بتایا ہے کہ 12 ربیع الاول کے حوالے سے دو روز پیشتر  ہونے والے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا  تھا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس حکام کےعلاوہ مقامی / مذہبی سٹیک ہولڈرز شریک تھے ۔ اجلاس میں

 خفیہ اداروں نے رپورٹ دی تھی کہ اس  علاقے (مستونگ) میں حالیہ واقعات کے پیش نظر 29 ستمبر کے عوامی اجتماع  کو ملتوی کر دیا جائے کیونکہ اس اجتماع کو ایک مخصوص گروہ کی طرف سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 13 ستمبرکو لشکر جھنگوی / ISKPکا بدنام زمانہ دہشت گرد کمانڈر غلام دین شاہوانی مستونگ میں CTD/پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔ جبکہ  14 ستمبر   کو جمیعت علمائے اسلام “ٖف” کےحمد اللہ (JUIF) پر  حملے نے12 ربیع الاول کو متوقع  خطرے  کی  گھنٹی بجا دی تھی

  اجلاس میں متزکرہ بالا دونوں واقعات اور ان کے پس منظر کھل کر بیان کیا گیاتھا مگر  مقامی / مذہبی سٹیک ہولڈرز  اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہ تھے اور 12 ربیع الاول کے عوامی اجتماع پر بضد رہے۔ اس حوالے سے پولیس اور انتظامیہ نے مکمل حفاظتی انتظامت کئے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں میلادالنبی کے جلوس میں خودکش دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت 56 افراد شہید ہو ئےجب کہ 100 سے زیادہ زخمی ہوئے دھماکا الفلاح روڈ پر مسجد کے قریب جلوس کے آغاز پرہوا، ڈی ایس پی نواز گشکوری خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں شہید جبکہ3 کانسٹیبل زخمی ہوئے۔

دھماکے میں عالم دین مفتی سعید احمد سمیت ایک ہی گھر کے 4 افراد بھی لقمہ اجل بن گئے

نئے پاکستان کے جھوٹے نعرے نے ملک تباہ کر دیا، پرویز خٹک



 کوہاٹ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے سیاستدانوں کی ایمانداری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سیاسی لوگ ایماندار ہوتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا

خبررساں ادارے این این آئی کے مطابق ہفتہ کے روز کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویزخٹک کاکہناتھا کہ اگر سیاسی لوگ ایماندار ہوتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ہم کب تک کھوکھلے نعروں کے پیچھے بھاگیں گے؟

سابق وزیردفاع نے کہا کہ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) ویسٹرن روٹ میں نے منظور کیا تھا، ہم ہی نے 18 لاکھ عوام کو مفت صحت کارڈ مہیا کیے تھے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نئے پاکستان کا جھوٹا نعرہ لگایا اور ملک کو تباہ کر دیا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ دیگر سیاسی رہنماؤں سمیت چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی پاکستان کو قرضوں میں جکڑ دیا، ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی سے بہت امیدیں تھیں مگر وہ صرف امیدیں ہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین نعروں کے لیے نہیں آئی ، ہم ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے، جنوبی اضلاع بہت پسماندہ رہ گئے ہیں،ان کے لیے بہت کچھ کرنا ہے۔ سابق وزیردفاع نے کہا کہ کرپٹ حکمران کبھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتا۔

فان نے حلقہ بندیوں پرسوالات اٹھادیئے، خامیوں پرمبنی رپورٹ جاری



فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل مردم شماری کی بنیاد پرکی گئی ابتدائی حلقہ بندیوں پرسوالات اٹھا دیئے ۔
پاکستان میں آزادانہ اورشفاف الیکشن کے حوالے سے کام کرنے والے ادارے فافن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 180 حلقوں میں ردو بدل کوغیرمساویانہ قراردیتے ہوئے اعتراضات اٹھائے ہیں۔


فافن نے کہا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی رپورٹ اور مجوزہ حلقوں کی فہرستوں کا تجزیہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ آبادی کا فرق کم سے کم رکھنے سے متعلق قانون کااطلاق نہیں کیا گیا ۔
فافن نے آبادی کے اصول کونظراندازکرکے بنائے گئے گیارہ ایسے حلقوں کی نشاندہی کی ہے جوایک سے زائداضلاع پرمشتمل ہیں۔
ان 11 قومی اسمبلی کے حلقوں میں سے 6 خیبر پختونخوا، 3 پنجاب اور دو سندھ میں ۔

جماعت اسلامی مایوسی پھیلاتی ہے،کراچی کی ترقی نہیں چاہتی: میئر



میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی روز پریس کانفرنس میں مایوسی پھیلاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ کراچی اپنے پیروں پر کھڑا ہو اس لئے یہ ہمیں ٹیکس نہیں جمع کرنے دے رہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم کراچی کی منفی چیزوں کو مثبت چیزوں سے تبدیل کرکے ماضی کی کوتاہیوں کو دور کر نا چاہتے ہیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ تفریحی سہولتیں میسر ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی چڑیا گھرمیں میں نئے جانور لانے کی ضرورت ہے اور اسے بین الاقوامی معیار تک لانے کے لیے بہت کام کرنا باقی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اختیارات نہیں، ہم نے پانی مافیا کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ میری کوشش ہے کہ کراچی میں کسی مافیا کو نہ چلنے دوں۔

گرل فرینڈ” چونا: لگا گئی: بوائے فرینڈ شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا



لڑکیوں سے دوستی کبھی کبھی پریشانی بھی بن جاتی ہے ایسا ہی روس کے شہر ماسکو میں ایک شہری کے ساتھ ہوا جب وہ اپنی گرل فرینڈ کو ایک مہنگے ہوٹل میں اس شرط پر لے کرگیا کہ کھانے پینے کا بل دونوں آدھا آدھا ادا کریں گے لیکن لڑکی اپنے حصے کا بل ادا کئے بغیر ہی ہوٹل سے چلتی بنی یوں بوائے فرینڈ کو ایک مہنگے ترین کھانے کا بل اکیلے ہی ادا کرنا پڑا جس پر وہ اس کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس کے پاس پہنچ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی پولیس کو اب اس لرکی کی تلاش ہے جو اپنے دوست کو ٹھینگا دکھا کر ہوٹل سے چلی گئی
28 سالہ روسی شخص کا کہنا ہے کہ وہ ایک لڑکی کو ڈیٹ پر لے کر گیا تھا۔ دونوں میں طے تھا کہ بل کی ادائیگی ادھی آدھی ہو گی مگر کھانے کے بعد اس لڑکی نے بل شیئر کرنے سے انکار کردیا ، لڑکی کے ریسٹورینٹ سے جانے کے بعد اسے 165 ڈالرز کا کھانے کا بل اکیلے ہی ادا کرنا پڑا۔

آئی ایم ایف سے دوسری قسط کے لئے مذاکرات کی تیاریاں



آئی ایم ایف کے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط کے لئے مذاکرات اکتوبر کے آخری ہفتے میں  ہوں گے اس ضمن میں وزارت خزانہ نے ضروری تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط کے معاملے پر آئی ایم ایف کے وفد کی اکتوبر کے آخری ہفتے میں پاکستان آمد کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے آئی ایم ایف کی آن لائن میٹنگ ہوئی  ہے، جس میں پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایفپر واضح کر دیا گیا ہےکہ نگران حکومت کوئی نیاٹیکس نہیں لگائےگی تاہم  ایف بی آر  طے شدہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ آئی ایم ایف کے وفد نے ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمنان ظاہر کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں معاشی کارکردگی اور رواں مالی سال جولائی تا ستمبر محصولات کا ڈیٹاپیش  کرے گی۔ جس میں  ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیوں کے پلان سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ  کیا جائے گا۔

جناح ہاؤس حملہ کیس : 9 پی ٹی آئی رہنمااشتہاری قرار



لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے9 رہنماؤں کواشتہاری قرار دے کر انکے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ پی ٹی آئی کے مزکورہ 9 رہنما عرصہ سے دانستہ روپوش ہیں۔
عدالت کی طرف سے اشتہاری قرار دیئے جانے والوں میں حماد اظہر، فرخ حبیب، مراد سعید، اعظم سواتی، علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔
علاوہ ازیں عدالت نےمیاں اسلم اقبال، زبیر نیازی، کرامت کھوکھر اور عندلیب عباس کو بھی اشتہاری قرار دیا ہے۔ان رہنماؤں کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے اور اس سے قبل بھی انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

کیاڈیجیٹل میڈیا پرکام کرنے والوں کوصحافی کہا جاسکتاہے


Featured Video Play Icon

ہردیپ سنگھ قتل کیس: بھارت کی پاکستان مخالف سازشیں دم توڑگئیں


Featured Video Play Icon