ورلڈ کپ،بھارت میں پاکستانـ نیوزی وارم اپ میچ بند دروازوں کے پیچھے کھیلا جائے گا



اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ 2023 کا وارم اپ کھیل 29 ستمبر کو بغیر تماشائیوں کے بھارتی ریاست حیدرآباد میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 29 ستمبر کو بھارتی شہر حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے وارم اپ میچ کھیل کھیلا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) سے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے وارم اپ میچ ملتوی کرنے کے لیے کہا تھا کیونکہ پولیس 28 ستمبر کو ختم ہونے والے مذہبی تہوار پر اپنی توجہ مرکوز رکھے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ شیڈول کے سخت ہونے کی وجہ سے عہدیداروں نے تماشائیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق میچ کے ٹکٹ حاصل کرنے والوں کو رقم واپس کردی جائے گی۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا اور جنہوں نے اپنے ٹکٹ بک کرائے ہیں، ان کے پیسے واپس کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 29 ستمبر کو ہونے والے وارم اپ میچ کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے گزشتہ چند دنوں سے بات چیت چل رہی ہے کیونکہ اس درمیان دو مذہبی تہواروں کی آمد ہے۔

پولیس نے کہا کہ مذہبی تہوار کی وجہ سے ان پر اس میچ کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سخت دباؤ ہوگا۔

سیمنٹ کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 130.24 فیصد اضافہ



مکوآنہ (این این آئی)ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 130.24 فیصد نمو ریکارڈکی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی اور اگست میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 39.641 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 17.21 ملین ڈالر تھا۔مقداری لحاظ سے سیمنٹ کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 198فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی۔

جولائی اور اگست میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 981395 میٹرک ٹن ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 329157 میٹرک ٹن تھا۔ اگست میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 102.74 فیصد نمو ہوئی۔ اگست میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 23.49 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اگست میں 11.58 ملین ڈالر تھا۔

حکومت پنجاب نے شہریوں کی شکایات درج کر وانے کیلئے کنزیومر ایپ متعارف کروا دی



مکوآنہ (این این آئی)حکومت پنجاب کا خریداروں کیلئے احسن اقدام، حکومت نے شہریوں کی شکایات درج کر وانے کیلئے کنزیومر ایپ متعارف کروا دی جسکی مدد سے شہری گھر بیٹھے ہی اپنی شکایات کا اندراج کروا سکیں گے۔

تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے شہریوں کو ناقص اشیاء فروخت کر نے والے قانون شکنوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اسی سلسلہ میں پنجاب حکومت نے کنزیوکورٹ سروسز ایپ متعارف کروادی ہے جس کے ذر یعے خریدار اب ناقص، ایکسپائراشیاء وغیرہ فروخت کرنے والے کیخلاف گھر بیٹھے کیس کر سکے گا۔

ایپ پر شہری لیگل نوٹس، خریداری کی رسید اور شناختی کارڈ اپلوڈ کرکے کیس دائر کر سکیں گے، شہری چند روپے کی چیز بھی غیر معیاری ہونے پر کنزیومر کورٹ سے رجوع کرسکیں گے،ایپ کے بعد شہری اب وکیل کی فیس سمیت دیگر اخراجات سے بچ سکیں گے۔

گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی



مکوآنہ (این این آئی)گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گراں فروشوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نام پر سرکاری نرخ سے زائد قیمتوں پر اشیائے خورد و نوش فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور اجناس کا غیر قانونی اسٹاک برآمد کیے جانے کے باوجود کراچی میں آٹا دال چینی مہنگے داموں فروخت کیے جارہے ہیں۔چکی آٹا 170، فائن آٹا 160، چینی 170، چنے کی دال 240، سفید چنا 400، کوکنگ آئل 530، گھی 500 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

انیل کپور کی مصنوعی ذہانت کے خلاف عدالتی جنگ میں تاریخ ساز فتح



ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کے نامور اداکار انیل کپور نے مصنوعی ذہانت کے خلاف عدالتی جنگ میں تاریخ ساز فتح حاصل کی ہے۔

اداکار نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک کیس دائر کیا ہوا تھا تاکہ ان کے شخصیتی حقوق، ان کے نام، تصاویر، مشابہت، آواز اور دیگر چیزوں کا ڈیجیٹل میڈیا میں غلط استعمال نہ ہوسکے۔

عدالت نے سماعت کے بعد حکم جاری کیا ہے کہ اداکار کی اجازت کے بعد کسی بھی طریقے سے انیل کپور کی پرسنیلٹی رائٹس کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ملکی اور عالمی ڈیجیٹیل میڈیا پلیٹ فارموں سمیت مصنوعی ذہانت کے مختلف سافٹ ویئر پر بھی ہوگا۔

انیل کپور نے عدالتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف میرے لئے بہتر ہے بلکہ اسی طرح دیگر فنکاروں کے حقوق کا بھی تحفظ ہونا چاہئے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے کمرشل طور پر ان کی شخصیت، آواز اور تصاویر کا غلط استعمال ہوسکتا ہے اسی لئے انہوں نے عدالت سے رابطہ کیا۔

اداکارہ صبا قمر نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا



لاہور (این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

نجی ویب سائٹ کو دیئے ایک انٹرویو میں اداکارہ صبا قمر نے اپنی فٹنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرے چہرے کی جِلد بہت زیادہ خشک ہے، اس لیے میں روزانہ خوب پانی پیتی ہوں اور جلد کو قدرتی ٹوٹکے سے موئسچرائز کرتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں گلیسرین، شہد اور لیموں کا مکسچر بنا کر چہرے کا مساج کرتی ہوں، اس کے علاوہ اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق موئسچرائزنگ کریم بھی دن کے اوقات میں استعمال کرتی ہوں۔

صبا کا کہنا تھا کہ روزانہ رات سونے سے قبل میں گلیسرین میں چند قطرے کیسٹر آئل ملا کر اپنے ہاتھوں اور پیروں کا مساج کرتی ہوں، فٹ رہنے کے لیے روزانہ چہل قدمی کرتی ہوں چاہے میں کتنی بھی زیادہ تھک کر گھر واپس آئی ہوں۔

اپنے حسین گھنے بالوں کا راز بتاتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ میں نے ناریل، بادام اور سرسوں کے تیل کا مکسچر بنا کر رکھا ہوا ہے جو وہ ہفتے میں تین دن اپنے بالوں میں لگاتی ہوں۔

فلم’ ‘جوان” نے ہندی سینما میں 500 کروڑ کا سنگ میل عبور کرلیا



ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرلر ایکشن فلم ‘جوان’ نے ہندی سینما میں 500 کروڑ کا سنگ میل عبور کرلیا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کی فلم عالمی سطح پر جلد ایک ہزار کروڑ کا مجموعی بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کرے گی۔500 کروڑ کے ساتھ بالی وڈ کنگ کی فلم انڈین باکس آفس پر چھٹے نمبر پر موجود ہے اور اسے یہ سنگ میل حاصل کرنے میں صرف دو ہفتے کا عرصہ لگا۔

‘جوان’ نے پہلے دن انڈین سینما میں 75 کروڑ کا بزنس کیا تھا جبکہ پہلے دن سب سے زیادہ بزنس کرنے کا پہلا نمبر ‘آر آر آر’ کے پاس ہے جس نے 134 کروڑ کمائے تھے۔

‘آر آر آر’ نے ایک ہفتے میں 477 کروڑ کا بزنس حاصل کیا جبکہ ‘جوان’ کا ایک ہفتے کا بزنس 206 کروڑ تک پہنچا ہے۔انڈین باکس آفس میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ‘باہوبلی2’ ہے جو 1031 کروڑ کے ساتھ سرفہرست ہے۔

راولپنڈی ،میٹروبس میں آتشزدگی مسافروں نے چھلانگیں لگادیں


Featured Video Play Icon

راولپنڈی ،میٹروبس میں آتشزدگی مسافروں نے چھلانگیں لگادیں