لاہور( این این آئی)ملک بھر میں بینکس اور مالیاتی ادارے تین روز کے بعد کل دوبارہ کھلیں گے۔12ربیع الاول کی مناسبت سے 29ستمبر بروز جمعہ عام تعطیل جبکہ 30ستمبر ہفتہ اور یکم اکتوبر اتوار کو معمول کی تعطیلات کی وجہ سے بینکس اور مالیاتی ادارے مجموعی طور پر تین روز بند رہے ۔ بینکس اور مالیاتی ادارے تین روز کی تعطیلات کے بعد 2اکتوبر بروز پیر کے روز دوبارہ کھلیں گے۔