کراچی(این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کے سبب اس کی فروخت پر واضح اثر پڑا ہے۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل(او سی اے سی)کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 25 فیصد گھٹ گئی ہیں۔
او سی اے سیکے مطابق ستمبر کے دوران صرف 10 لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔بجلی پیدا کرنے والے فرنس آئل کی فروخت میں 61 فیصد کمی آئی ہے۔ماہرین کے مطابق کورونا کی وبا کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی یہ کم ترین فروخت ہے۔