ترکیہ میں پولیس نے دو روز قبل انقرہ خودکش حملے میں ملوث دہشتگردوں کی تلاش میں 18 صوبوں میں بڑا آپریشن کیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کرد عسکریت پسند گروپ سے تعلق کے الزام کے شبے میں 90 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ہونے والے دھماکے کی ذمے داری کرد عسکریت پسندوں نے قبول کی تھی۔
اتوار کو ایک خودکش بمبار نے خود کو اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔جبکہ ایک خودکش حملہ آور کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا۔