مسلم لیگ ن کا مفاہمتی پالیسی کا حامی گروپ نواز شریف کی واپسی مؤخر کرانے میں سرگرم ہو گیا جبکہ پارٹی کے دوسرے گروپ کی خواہش ہے کہ واپسی ملتوی نہ ہو۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مفاہمتی گروپ نے وطن واپسی ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے، تاہم قائد ن لیگ نے اس تجویز پر فوری ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مفاہمتی گروپ کا مؤقف ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری سے پریشان عوام کو نواز شریف کی وطن واپسی میں زیادہ دلچسپی نہیں، موجودہ حالات میں عوام کی جانب سے نواز شریف کے شایان شان استقبال کی توقع رکھنا مناسب نہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کے قریب یا اس کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد نواز شریف کو واپس آنا چاہئے۔