پاکستان پراندورونی اور بیرونی قرضوں کابوجھ 64 ہزارارب روپے تک جا پہنچا، ہرشہری ڈھائی لاکھ روپے کا مقروض بن گیا۔
،اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے اگست 2023میں 2 ہزار218ارب روپے کے نئے قرضے لئے، جس کے بعد پاکستان پرمقامی قرضوں کاحجم 24 فیصد بڑھ کر 39792 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق ملک پربیرونی قرضوں کا بوجھ 39 فیصد سے بڑ ھ کر 24 ہزار175ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔