دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قیامت خیز زلزلے کے شہداء کی آج 18 ویں برسی



اسلام آباد/مظفرآباد ( آ ن لائن ) 8اکتوبر 2005کو آنے والے قیامت خیز زلزلے کے شہداء کی 18ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

آزاد کشمیرسمیت پاکستان بھر میں بھی شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے بالائی علاقوں میں ہولناک زلزلے کے باعث تقریبا 70 ہزار افراد جاں بحق اور ہزاروں املاک منہدم ہوگئی تھیں۔

ملکی تاریخ کا ناقابل فراموش زلزلہ 8 اکتوبر 2005 کو صبح 8 بجکر 50 منٹ پر آیا، جب آزاد کشمیر، اسلام آباد، ایبٹ آباد، خیبرپختونخوا اور ملک کے بالائی علاقوں پر قیامت ٹوٹ پڑی تھی۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved