حماس کے حملوں کے بعد فرار کی کوشش کرنے والے اسرائیلی ہوائی اڈوں پر پھنس گئے۔
اسرائیلیوں کی بڑی تعداد جان بچانے کیلئے ہوئی اڈوں کی جانب بھاگ کھڑی ہوئی، ان میں زیادہ تر وہ اسرائیلی تھے جنہیں دنیا بھر سے یہاں لاکر بسایا گیا تھا اور دوسری شہریت بھی رکھتے تھے، لیکن جب یہ اسرائیلی ہوائی اڈوں پر پہنچے تو انہیں یہ جان کر شدید جھٹکا لگا کہ ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک کے جنوب اور مرکز کے ہوائی اڈے نجی اور سیاحتی پروازوں کے لیے بند کردیئے ہیں۔
اسرائیلی ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ’بین گوریون ہوائی اڈہ سکیورٹی کے پیش نظر کھلا رہا۔‘ لیکن غیر ملکی ایئر لائنز نے اسرائیل کے لیے طے شدہ پروازیں منسوخ کر دی ہیں،بین گوریون ہوائی اڈے کی ویب سائٹ سے پتہ چلتا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائنز نے ان پروازوں کو منسوخ کرنا شروع کر دیا ہے جو اسرائیل میں اترنے والی تھیں۔
ایزی جیٹ نے ایمسٹرڈیم سے ایک فلائٹ منسوخ کی، اس فلائٹ نے رات ایک بجے بن گوریون پر اترنا تھا، لفتھناسا نے فرینکفرٹ اور میونخ سے جبکہ وِز ائیر، ولنیئس، آئیبیریا،رائن ائیر اور ڈیلٹا ایئر لائنز نے بھی اسرائیل جانے والی پروازیں منسوخ کر دیں۔