an ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر سری لنکن کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کے خلاف رن کا پہاڑ کھڑا کردیا اور 429 رن کا ہدف دیا، جنوبی افریقا کے خلاف اننگز کے دوران سری لنکن ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ عائد کیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں سری لنکن بولرز مقررہ وقت پر دو اوورز پیچھے تھے جس کی وجہ سے سری لنکا پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق فی اوور پلیئرز پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ ہوتا ہے۔