نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن سے پہلے رہا ہوں گے یا نہیں فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، ہم نے نہیں۔
ایک انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آرمی چیف سویلین بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں، ورلڈکپ میں شائقین کو ویزے نہ دینے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ پاکستانی کرکٹ شائقین کو ویزے دے، اگر ایسا ایونٹ پاکستان میں ہوتا تو بھارتی شائقین کو ضرور ویزے دیتے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نگران وزیراعظم بننے کی اطلاع سابق وزیراعظم نے دی، دریں اثنا نیشنل ریزیلینس ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز کی صورت میں آفات سے نمٹنے کیلئے ایک مضبوط اور متحرک ادارہ جاتی ڈھانچہ موجود ہے، ضلعی سطح پر آفات سے نمٹنے کے انتظام وانصرام کے نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے.