بھارت نے ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا کو6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارتی بیٹرز نے آسٹریلیا کا 200 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں پورا کر لیا، 2 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا، ویرات کوہلی نے 85 اور کے ایل راہول نے ناقابل شکست 97 رنز بنائے اور ٹیم کو جیت دلوائی۔آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ نے 3 جبکہ مچل اسٹارک نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔
چینئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پورے میچ میں سست روی سے بیٹنگ کی، بھارتی بولرز کے سامنے آسٹریلوی بیٹرز کھل کر نہ کھیل سکے ۔ کینگروز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 199 رنز پر ہو گئی، کینگروز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ 46 اور ڈیوڈ وارنر 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بھارت کے روینڈرا جڈیجا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلدیپ یادیو اور جسپریت بمرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔