مقبوضہ فلسطین اور غزہ پٹی سمیت دیگر علاقوں پر صیہونی بربریت رات بھر جاری رہی جس میں شہید ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 22 افراد بھی شامل ہیں۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیاروں کے حملے میں خان یونس کے قریب ابو دقّہ خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں ان کے خاندان کے کم از کم 22 افراد شہید ہوگئے۔
ادھر فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 413 ہوگئی، جن میں 78 بچے، 41 خواتین بھی شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ غزہ میں عام فلسطینیوں پر بمباری کررہی ہے۔
اسرائیل 1973 کے بعد پہلی بار باضابطہ جنگ کا اعلان کرچکا ہے اور غزہ میں مقیم فلسطینیوں کو علاقہ چھوڑنے کے لیے الٹی میٹم دیا ہوا ہے۔