قطر اسرائیلی جیلوں سے 36 فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے میں قید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے حماس کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کو ذرائع نے بتایا کہ ’مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں لیکن تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔
دوسری جانب چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا نے کہا ہے کہ حماس نے قطر کو مطلع کیا ہے کہ اسے قابض اسرائیلی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر اعتراض نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ خواتین سمیت تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
شنہوا نے بھی کہا کہ قطر حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے فوری تبادلے میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔