فلسطینی بچوں کی حمایت پربھارتی میڈیا نے پاکستانی بلے باز محمد رضوان کے خلاف زہراگلنا شروع کردیا۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے آٹھویں میچ میں محمد رضوان 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ تاریخی فتح کے مرد میدان نے پاکستانی ٹیم کی کامیابی کوغزہ کے مظلوم فلسطینی بچوں کے نام کیا تھا۔
محمد رضوان کی فلسطینی بچوں سے ہمدردی بھارتی میڈیا کوبالکل بھی ہضم نہ ہوئی۔ بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے محمد رضوان کی ٹوٹ سوشل میڈیا پرشیئرکرتے ہوئے اسے آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا۔
Is this allowed @ICC ? I remember Dhoni was asked to remove the Army insignia from his gloves during the World Cup 2019
Aren’t cricketers prohibited from making political and religious statements during ICC events? https://t.co/3k5uKf4mXH— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) October 11, 2023
بھارتی صحافی نے محمد رضوان کے عمل کو سیاست مذہبی عقائد کے پرچار کارنگ دینے کی بھی کوشش کی۔ وکرانت گپتا نے 2019 کے ورلڈ کپ میں دھونی کے گلائوزتبدیل کرنے کاواقعہ بھی یاد کرایا۔ بھارتی صحافی یہ بھول گئے کہ رضوان نے کسی فوجی یامذہبی سلوگن کااستعمال نہیں کیا بلکہ اپنی جیت مظلوم بچوں کے نام کی جو دنیا بھرمیں ایک روایت ہے۔ کھلاڑی اپنی فتح آئے روز کسی کے نام کررہے ہیں ہوتے ہیں لیکن بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں تمام قوانین بھول جاتاہے