اسرائیل کی مکمل ناکہ بندی کے بعد ایندھن ختم ہونے کے باعث غزہ کے واحد بجلی گھر نے کام کرنا بند کر دیا ،غزہ کی پٹی میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر منقطع ہو گئی۔
اسرائیل نے پیر سے غزہ میں بجلی، ایندھن، خوراک اور پانی کی فراہمی بند کر دی تھی۔
دوسر ی جانب برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی اسرائیلی حکام کو برطانوی حمایت کا یقین دلانے اسرائیل پہنچ گئے۔ جمیز کلیورلی اسرائیلی حکام سے ملاقات میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے اور اسرائیل کے دفاع کے لیے برطانوی حمایت کی یقین دہانی کرائیں گے۔
اسرائیل پر حماس کے حملے میں ابھی تک سترہ برطانوی شہریوں کے ہلاک یا لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
۔