دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 نواز شریف سے متعلق قانونی تقاضے پورے ہونگے ، تمام جماعتوں کو الیکشن لڑنے کا حق ہے، نگران وزیراعظم 



نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ معاشی چیلنز سے پاکستان کے وجود کو خطرہ ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون کا نفاذ کرنا ہو گا، نگران حکومت نے کرنسی کی غیر قانونی منڈی پر ہاتھ ڈالا ہے، ماضی کی حکومتوں نے کرنسی سمگلنگ پرفوکس نہیں کیا تھا، اگرایف آئی اے، کسٹم ٹھیک کام کر رہے ہوتے تو فوج سے مدد نہ لینا پڑتی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ووٹ لینے والوں کی زیادہ ذمہ داری ہوتی ہے، پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ بڑا اچھا تعلق رہا، پی ٹی آئی حکومت کے آخری ماہ میں اچھے تعلقات نہیں رہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنےاندر بھی جمہوریت لانا ہو گی، باپ پارٹی میں اختلاف رہا، ایک پریویلج کلب بن گئی تھی، باپ پارٹی سے اب ہمارے راستے الگ ہیں، کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا سوچا بھی نہیں، مدت ختم ہونے کے بعد ہوسکتا ہے ، کسی پارٹی میں شامل ہو جائوں یا نئی پارٹی بناؤں۔

 نومئی مقدمات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے گا تو قانونی عمل ہو گا۔ پی ٹی آئی، اے این پی سمیت تمام جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق ہے، مجھے حیرت ہوتی ہے کیوں اس طرح کے سوالات ہوتے ہیں، کابینہ میں کسی ایک سیاسی جماعت پر پابندی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہو رہی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نوازشریف تین بار وزیراعظم رہے اور بڑی جماعت کے سربراہ ہیں، نوازشریف کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے ہوں گے۔

 نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف شواہد عدالت میں پیش کئے گئے ہیں، ہمارا فوکس یہ نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کتنے شواہد پیش ہوئے، 2013ء اور2018ء میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، پی ٹی آئی کو اس لئے ووٹ دیا تھا کہ ہسپتال، سکول، کالجز بہتر ہوں گے، ووٹ اس لئے نہیں دیا تھا کہ جی ایچ کیو پر حملہ کر دیں۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved