کراچی: معروف عالم دین اور اسکالر مفتی تقی عثمانی نے اسرائیل پرحماس کے حملے تاریخ کامنفرد معرکہ قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے فلسطینیوں کی مدد کی اپیل کردی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی نے لکھا کہ حماس کے جانباز مجاہدین تاریخ کا منفرد معرکہ سر کررہے ہیں اور اسرائیل کی طرف سے غزہ کی شہری آبادیوں پر وحشیانہ بمباری ہورہی ہے۔ مفتی تقی عثمانی نے لکھا کہ یہ ایسا موقع ہے جس میں عالم اسلام کا فرض بنتا ہے کہ وہ متحد ہوکر مظلوم فلسطینیوں کو ہر قسم کی مدد پہنچائیں.
حماس کے جانباز مجاہدین تاریخ کا منفرد معرکہ سر کررہے ہیں اور اسرائیل کی طرف سے غزہ کی شہری آبادیوں پر وحشیانہ بمباری ہورہی ہے یہ ایسا موقع ہے جس میں عالم اسلام کا فرض بنتا ہے کہ وہ متحد ہوکر مظلوم فلسطینیوں کوہرقسم کی مدد پہنچائیں تاکہ فلسطین کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے انصاف کے ساتھ… pic.twitter.com/TOHvDK0VNK
— Muhammad Taqi Usmani (Official) (@muftitaqiusmani) October 10, 2023
اس کے ساتھ انہوں نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز بھی شیئرکی جس میں فلسطین کے مسلمانوں سے ہر ممکن تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی مد دونصرت، شہدا کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی