حالیہ اسرائیلی جارحیت پر ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم روک دے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کی شہری آبادی پر آٹھویں روز بھی بمباری جاری ہے جس میں ہزاروں معصوم فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امید عبدالہیان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ پرحملے بند کرے۔
انھوں نے کہا کہ حزب اللہ جنگ میں شامل ہوئی تو جنگ مشرق وسطیٰ میں پھیل جائے گی۔ جنگ پھیلی تو اسرائیل کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ حزب اللہ نے جنگ کے تمام منظرناموں کو مدنظر رکھا ہے۔
حسین امیرعبداللہیان نے بیروت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے قدم اٹھا دیا تو اسرائیل کو دوبارہ سنبھلنے کا موقع نہیں ملےگا۔
ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جنگی مجرم کی حمایت کرنے والے ممالک کو بھی خبردار کرتا ہوں۔ حمایت کرنے والے اسرائیل کو روکیں اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔