دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

123 سال بعد کرکٹ کی اولپمکس گیمز میں واپسی، ویراٹ کوہلی کو اہم کردار مل گیا



انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی (آئی او سی) کی منظوری سے 123 سال بعد کرکٹ کو اولمپکس گیمز میں دوبارہ شامل کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں منعقدہ انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی کے اجلاس میں ارکان کی اکثریت نے کرکٹ سمیت پانچ دیگر کھیلوں (فلیگ فٹبال، سکواش، لکروس، بیس بال/سافٹ بال) کو 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس مقابلوں میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سٹارکرکٹر ویراٹ کوہلی کو لاس اینجلس اولپمپکس میں اہم کردار دیاجارہاہے جواس وقت میسی اور رونالڈو کے بعد سب سے زیادہ فالورز رکھنے والے کھلاڑی بن چکے ہیں۔
انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی میں ماڈرن پینٹاتھلون کو بھی شامل کرنے کی منظوری دی گئی، تاہم ٹوکیو اولپمکس میں پیش آنے والے واقعے کے باعث گھڑ سواری اس فہرست سے ہٹا دی گئی ہے جہاں ایک کوچ نے گھوڑے کو مارا تھا۔
کمیٹی کے اجلاس میں ویٹ لفٹنگ بھی اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد گیمز میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی، تاہم دونوں کھیلوں کو عارضی طور پر لاس اینجلس گیمز سے باہر رکھا گیا تھا۔
انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہر میزبان شہراپنے گیمز کے ایڈیشن کے لیے متعدد کھیل شامل کرنے کی درخواست کرسکتا ہے۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا ہے کہ ہم پرجوش ہیں کہ کمیٹی نے لاس اینجلس اولمپک گیمز میں کرکٹ شامل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ اس فیصلے کی روشنی میں اولمپکس 2028 میں مردوں اور خواتین کے ٹی ٹوئنٹی میچز ایونٹ میں شامل کئے جانے کاامکان ہے ۔
یاد رہے کہ جون 2024 کے دوران امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں مردوں کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہونے جا رہا ہے جس میں امریکہ بطور میزبان حصہ لے گا۔ جبکہ ایل اے گیمز میں بھی بطور میزبان ملک امریکہ کی ٹیم براہ راست حصہ لے سکے گی۔
جب اولمپکس مقابلے پہلی بار سنہ 1896 میں منعقد ہوئے تو اس میں کرکٹ بھی شامل تھی لیکن کوئی ٹیم حصہ لینے کے لیے موجود نہیں تھی، اس لیے اسے منسوخ کرنا پڑا۔
چار سال بعد سنہ 1900 کے اولمپکس میں بھی کرکٹ کو شامل کیا گیا۔ یہ اولمپکس مقابلے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوئے اور اولمپکس کی تاریخ میں کرکٹ کاپہلا میچ منعقد ہوا۔ برطانیہ اور فرانس کی ٹیموں کے اس واحد میچ کو ہی ’فائنل‘ قرار دیا گیا۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved