دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف جے شری رام کے نعرے ناقابل قبول ہیں، بھارتی وزیر کھیل



چنائی(آن لائن)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے کھیلوں اورامور نوجوانان کے وزیر ادھیانیدھی سٹالن نے کہا کہ نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آباد میں بھارت اورپاکستان کے درمیان ورلڈ کپ کرکٹ کے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر شائقین کی طر ف سیجے شری رام کا نعرے لگاناناقابل قبول ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ادھیانیدھی سٹالن نے جوتامل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے سٹالن کے بیٹے ہیں میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر سٹیڈیم میں موجود ہندو شائقین کی طرف سے جے شری رام کے نعرے لگا نے کا ذکر کر تے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے ذریعے ممالک کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دیاجانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں کا نفرت پھیلانے کے ایک ہتھیار کے طورپر استعمال ناقابل قبول ہے۔ادھیانیدھی سٹالن کے بیان کی حمایت میں تامل ناڈو کے متعدد کرکٹ شائقین نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے محبت اور احترام کا مطالبہ کیا ہے جو کرکٹ ورلڈ کپ کے میجز کھیلنے کے لیے بھارت میں ہے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved