نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی چین کے دارالحکومت میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔نگران وزیر اعظم انٹرنیشنل کوآپریشن کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے ان دنوں بیجنگ میں ہیں
چینی صدر کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں وزیراعظم کی روسی صدر سے ملاقات ہوئی جس میں معاشی ترقی اور خطے میں پائیدار امن یقینی بنانے پر بات چیت ہوئی۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور روسی صدر ولادیمیر پُوتِن
کے مابین آج بیجنگ میں ملاقات ہوئیملاقات چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر ہوئی
روسی صدر ولادیمیر پُوتِن پیوٹن نے وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا.
دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون کے فروغ… pic.twitter.com/cTnDn0GpBz
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 17, 2023
ملاقات کے دوران روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے خطے میں سلامتی یقینی بنانا ضروری ہے، انہوں نے کہا روس عالمی سطح پر غذائی تحفظ کیلئےاقدامات کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس نے غریب ترین افریقی ممالک کو مفت اناج کی فراہمی کا منصبہ بنایا ہے۔ولادی میر پیوٹن نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔اس موقع پر نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان اور روس یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔افغانستان میں امن و استحکام کیلیے بھی دو طرفہ تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
نگراں وزیراعظم نے ولادی میر پیوٹن سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں روسی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرے گا۔ نگراں وفاقی کابینہ کے وزراء نے بھی عشایے میں شرکت کی جبکہ عشائیے میں روس، کینیا، ایتھوپیا، منگولیا، ہنگری، سری لنکا، قزاقستان، ازبکستان، پاپوٴا نیو گِنی، موزامبیک چلی اور دیگر عالمی رہنماوٴں نے بھی شرکت کی۔
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے عشایے میں شریک عالمی رہنماوٴں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کیں۔
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے عوام کی آپس میں ہم آہنگی کو خوش آئند قرار دیا۔