اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری ہے، صیہونی افواج کے اسپتال پر ہونے والے تازہ حملے میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، شہید ہونے والوں میں ڈاکٹرز اور نرسز بھی شامل ہیں، متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے ، جس کے باعث اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز اس کی تحقیقات کر رہی ہیں کہ اسپتال میں کیا ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس حملے کی مزید تفصیلات نہیں ہیں۔
اسپتال پر حملے کے خلاف فلسطینی صدر محمود عباس نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
کینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن ویلبی کے بیان کے مطابق اس سے قبل اینگلیکن کے زیر انتظام الاہلی اسپتال 14 اکتوبر کو اسرائیلی راکٹ حملوں کی زد میں آیا تھا جس میں عملے کے چار ارکان زخمی ہو گئے تھے۔
🇵🇸🇮🇱 The Moment an Israeli Airstrike Hit The Al-Ahli National Baptist
Hospital in Gaza pic.twitter.com/oUijJ1eBS8— Censored Men (@CensoredMen) October 17, 2023