دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ہم صرف بھارت کو شکست دینے نہیں آئے، پہلی ترجیح سیمی فائنل میں پہنچنا ہے،محمد نواز



بنگورو (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف شکست اور خراب کارکردگی پر تنقید تو ہونا تھی تاہم ہم صرف بھارت کو شکست دینے نہیں آئے اولین ترجیح سیمی فائنل میں پہنچنا ہے۔

چنا سوامی اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے آل رائونڈر محمد نواز نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں شکست ماضی کا حصہ بن گئی ہمیں یہ سب بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا۔

محمد نواز نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں سب کی امید بڑھ جاتی ہیں دونوں ممالک کی عوام کو اس میچ میں بڑی توقع ہوتی ہے کیونکہ بڑا میچ ہوتا ہے اس میچ میں جو اچھا کھیلے وہ ہیرو بن جاتا ہے جس طرح ہم بھارت سے ہارے اس ہر تنقید تو ہونا تھی اور غصہ بھی آتا ہے لیکن پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں صرف بھارت کو شکست دینے نہیں پہنچی ابھی ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا ، 6 میچز باقی ہیں۔

آل رائونڈر نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف جیت کر اعتماد بحال کریں گے آسٹریلیا نے کم بیک کیا، اندازہ ہے دونوں ٹیموں کیلئے میچ بہت اہم ہے پاکستان آسٹریلیا کے خلاف جیت کر سیمی فائنل کی راہ ہموار کرنا چاہے گا، اولین ترجیح سیمی فائنل میں پہنچنا ہے اور 6 میچز جیت کر منزل آسان کریں گے۔

محمد نواز نے تسلیم کیا کہ 6 ،7 میچز سے میری کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن اس قبل مڈل اوور میں وکٹیں بھی لے رہا تھا اور رنز بھی بن رہے تھے کوشش ہوگی جو کمی ہے اس کو دور کروں فلیٹ پچز ہیں یہاں رنز زیادہ بنیں گے لیکن مڈل اوور میں وکٹیں لینا ہوں گی۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved