دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ڈالر کی بڑی چھلانگ ، قیمت میں 2.97 روپے اضافہ



مسلسل چار ہفتوں کی گراوٹ کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا جس کے بعد روپے کی قدر میں کمی ہو گئی ۔ میں الر کی گراوٹ اور روپے کی پرواز کا سلسلہ رک گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر2 روپے ، 97 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت  280 روپے ہو گئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 5 ہفتوں کے دوران 30 روپے 30 پیسے سستا ہو چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 101 پوائنٹس کے اضافے سے 49 ہزار 632 پر آ گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 49 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved