غزہ میں ہسپتال پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے باعث فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کرنے سے صاف انکار کر دیا ، جس کے بعد اردن میں ہونیوالا 4 ملکی اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔
اردن میں فلسطین کے معاملے پر 4 ملکی سربراہ اجلاس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم ، فلسطینی صدر محمود عباس، امریکی صدر جوبائیڈن اور مصر کے صدر نے شرکت کرنا تھی تاہم غزہ کے ہسپتال پر وحشیانہ اسرائیلی حملے میں 800 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر سے ملاقات سے انکار کیا، جس کے بعد جوبائیڈن نے بھی اردن کا دورہ منسوخ کر تے ہوئے اسرائیل کا رخ کر لیا۔
دوسری جانب اردن کے وزیر خارجہ ایمن صدافی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے ساتھ چار ملکی اجلاس تب ہی منعقد کیا جائے گا جب غزہ میں اسرائیل قتل عام کا سلسلہ روکے گا۔