یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن چینی کی خریداری میں کامیاب ہوگئی ،20 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی جس کے باعث یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کا بحران ختم ہو گیا ۔
یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 150 روپے میں پڑے گی جو چند روز میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ہو گی۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پراسٹاک ختم ہونے کے باعث چینی کا بحران ہے، اسٹورز کیلئے چینی کا 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھولا گیا تھا جس پر 135 روپے 27 پیسے فی کلو کیحساب سے کم سے کم بولی ملی تھی۔