دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ایم ڈی کیٹ اسکینڈل، نقل کرنیوالے 219 طلبہ پر 2 سال کیلئے ٹیسٹ دینے پر پابندی



پشاور میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کرنے والے طلبہ پر 2 سال کے لیے پابندی عائد کر دی گئی۔

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے طلبہ پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ 219 طلبہ پر 2 سال کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے پر پابندی عائد ہو گی۔ وہ امتحان میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طلبہ پر پابندی ایٹا کی تفصیلی رپورٹ کی روشنی میں لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  10 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ امتحانات منعقد ہوئے تھے، جس میں مختلف مراکز میں طلبہ بلیو ٹوتھ ڈیوائسز اور دیگر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے،بڑے پیمانے پر نقل کے کیسز سامنے آنے پر خیبر پختون خوا کابینہ نے ٹیسٹ کو منسوخ کر دیا تھا۔

 

۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved