پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو لندن سے نہیں چلایا جا سکتا، عوام کے درمیان موجودگی ضروری ہے۔
کراچی میں سانحہ کارساز کی برسی پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک شخص کی واپسی کیلئے انتخابات اور آئین کو روک دیا گیا ۔
بلاول بھٹو نےنواز شریف کا نام لئے بغیر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وسائل سے استقبال بھی کامیاب ہوجائے گا۔لیکن انتخابات میں بار بار تاخیر ووٹ کی عزت نہیں بے عزتی ہے ۔الیکشن کمیشن فوری پولنگ کی تاریخ دے ۔سلیکشن کی سیاست نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ زرداری پر تنقید کرنے والے آج سی پیک کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں ہربات پر تقسیم ہے، ملک کو قومی اتحاد کی ضرورت ہے، نفرت، تقسیم، گالی کی سیاست، روایتی سیاست کو رد کرنا پڑے گا،ملک کو نئی قیادت کی ضرورت ہے، ایسی قیادت ہو جو ماضی میں پھنسی ہوئی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ سلیکشنز نے ہمارے ملک کی جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، ماضی میں قصور جس کا بھی ہو ، الیکشن کرانا پڑیں گے، عوام پر بھروسہ کرنا پڑے گا، مستقبل کے فیصلے کرنا صرف عوام کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ظالمانہ طریقے سے مارا جا رہا ہے، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو فلسطین کے لیے بولنا پڑے گا۔