وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کے مطابق کراچی، راولپنڈی ،چمن اور پشاور میں جینیاتی طور پر افغانستان میں موجود پولیو وائرس کے نمونے پائے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اب تک 43 مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے ہیں جو بہت تشویش ناک ہے۔ پاکستان میں دنیا کا حساس ترین پولیو سرویلنس نظام قائم ہے۔
وزیر صحت نے بتایا کہ ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی فوری تصدیق یہ ظاہر کرتی ہے کہ یہ نظام موثر انداز میں کام کر رہا ہے، ماحول میں وائرس کی موجودگی ہر بچے کے لیے خطرہ ہے۔