پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
سیکرٹری ریلوے نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان 6 ارب 70کرو ڑ ڈالر مالیت کے ایم ایل ون منصوبے پر دستخط ہو گئے ہیں، منصوبے پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔
وزارت ریلوے کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے نظام کو جدید بنایا جائے گا۔
معاہدے سے پاکستان کا پورا ٹرانسپورٹیشن نظام تبدیل ہو جائے گا۔ ایم ایل ون منصوبے کی لاگت 9 ارب ڈالر سے کم ہوکر 6.7 ارب ڈالر ہو گئی ہے،سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون ایک اسٹریٹیجک منصوبہ ہے۔