امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار نےاسرائیل کی یکطرفہ امداد پر احتجاجاً عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ میں پولیٹیکل ، ملٹری افیئرز کے ڈائریکٹر جوش پال نے اپنے لنکڈ ان اکائونٹ پر جاری کئے گئے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ ان کے لئے امریکی حکومت کی اسرائیل کو مسلسل فوجی امداد کی فراہمی کی پالیسی سے اتفاق ممکن نہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت گزشتہ دہائیوں میں کی گئی غلطیوں کو پھر دہرا رہی ہے اور وہ مزید اس عمل کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہیں۔