اسرائیلی کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے دوران حماس کے اہم کمانڈر شہید ہو گئے۔
غزہ کی پٹی میں حماس نیشنل سکیورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل جہاد محیسن اسرائیلی فضائیہ کی ان کے گھر پر کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں شہید ہوئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس سے منسلک میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں جہاد محیسن کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کے رہنما اور شریک بانی عبدالعزیز الرنتیسی کی 68 سالہ بیوہ جمیلہ الشانتی بھی ایک فضائی حملے میں شہید ہو گئی ہیں ، حماس رہنما الرنتیسی کو اسرائیل نے اپریل 2004 میں قتل کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں کے نتیجے میں اب تک 3 ہزار 478 فلسطینی شہید جبکہ 12 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔