دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسرائیل سے واپسی پر برطانوی وزیر اعظم کی سعودی عرب آمد



برطانوی وزیراعظم اسرائیل کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض: برطانوی وزیراعظم رشی سونک دورہ اسرائیل مکمل کرکے سعودی عرب پہنچ گئے ۔
برطانوی وزیراعظم نے جمعرات کے روز اسرائیل کادورہ کیا جہاں ان کی ملاقات اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو سے ہوئی ۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض آمد پر رشی سونک نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔
دونوں رہنمائوں کے درمیان غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم اسرائیل سے اہم پیغام لے کر سعودی عرب پہنچے ہیں، اس پیغام کا تعلق غزہ میں جاری کشیدگی سے متعلق ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم بینیامن نیتن یاہو نے اسرائیل آنے پر برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دورہ ’حمایت کا ایک مضبوط پیغام دیتا ہے، ہم اس کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی میں ’دوسرا فریق برائی کا محور ہے جس میں حماس، حزب اللہ اور ایران شامل ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے پریس کانفرس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانیہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اسرائیل کے حقِ دفاع اور حماس کے خلاف اس کی جانب سے کی جانے والی کاروائی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔‘

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved